پی ٹی آئی کابلین ٹری سونامی پروگرام: آڈٹ میں 5 ارب سے زائد بے قاعدگیوں کا انکشاف

67
Billion Tree Tsunami Project in kpk

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی کابلین ٹری سونامی پروگرام میں  5 ارب سے زائد بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے جی پی نے سال 2019 سے 2022 کے دوران منصوبوں کا خصوصی آڈٹ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ آرا بشارت نیشنل پارکس اور ماڈل وائلڈ لائف پارک سمیت اہم منصوبہ بند منصوبوں پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، جس کی وجہ سے پنجاب کے علاقے میں جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششیں متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت  میں آئی آر پروفیشنل کیمروں اور ٹرانسفارمرز جیسے آلات کی غیر مجاز خریداری نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے مختص فنڈز کو غیر منصوبہ بند خریداریوں میں منتقل کردیا۔

ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سی) نے 22 جون 2023 کو اپنے اجلاس میں محکمے کی وضاحتوں کو مسترد کرتے ہوئے ان بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے منظور شدہ منصوبے سے غیر مجاز انحراف کی ذمہ داری طے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔