آئینی بینچ:سندھ میں پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی بھرتیوں پر حکم امتناع ختم

103
The roster of constitutional benches

کراچی:آئینی بینچ نے سندھ  میں پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی بھرتیوں پر حکم  امتناع ختم کردیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 3 رکنی آئینی بینچ نے صوبے میں اساتذہ کی بھرتیوں کی پالیسی  کے خلاف درخواست کی سماعت کی، جس میں  آئینی بینچ نے پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی بھرتیوں پر حکم امتناع ختم کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سماعت کے دوران صوبائی حکومت کو سندھ بھر میں ٹیچرز کی بھرتیوں اور جوائننگ کی اجازت دے دی۔ قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے مختلف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

درخواست میں سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی وجہ سے صوبے میں تعلیم کا نظام متاثر ہو رہا ہے، جس کی بہتری کے لیے ٹیچرز بھرتی کرنے کی اجازت دی جائے۔