احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: سیکیورٹی ذرائع

159

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کا جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے، رات گئے پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے ایک بار پھر من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔