تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

157
nationwide protest from Friday

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیوں کی بارش کی گئی ،حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد میں پرامن مظاہرین کے خلاف بربریت کا مظاہرہ کیاگیا ،ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے آپریشن کے نام پر دارالحکومت میں احتجاج کے شرکا کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے از خود نوٹس کی اپیل کردی۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث ملکی معیشت کو تقریبا 600 ارب روپے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب پولیس نے اسلام آباد میں شرپسند مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 450 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

 اسلام آباد میں پولیس آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔