ٹھٹھہ محکمہ پبلک ہیلتھ میں کرپشن کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

101

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)محکمہ پبلک ہیلتھ میں کروڑوں کی کرپشن کے باوجود بھی کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی کرپشن کے الزامات کے تحت نکالے گئے اور بدلی ہونے والے کئی افسران ڈیوٹیوں پر دوبارہ فائز ہوگئے ۔محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ میں کرپشن کی اطلاعات چند سالوں سے عام ہیں آر او پلانٹس میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی صرف دو تین آر او پلانٹس کے سوا چالیس کے قریب آر او پلانٹس ناکارہ بنے ہوئے ہیں اور آر او پلانٹس پر لگائے گئے کچے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی اس کے علاوو محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ اور سجاول سے کرپشن کے الزامات کے تحت نکالے گئے کئی افسران چند سالوں میں ہی دوبارہ ڈیوٹیوں پر فائز ہوگئے اس کے علاوہ کئی سالوں تک پانی کی سپلائی وغیرہ کا کام بھی محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کے حوالے تھا جس کے تحت یہ اطلاعات عام تھیں کہ پائپ لائنیں بھی کئی جگہ ناکارہ بنائی گئیں اور پانی کی موٹر آئل وغیرہ کی مد میں کروڑوں روپے ہضم کیے گئے اور کئی افسران اور ان کے چہیتے ملازمین کروڑ پتی بن گئے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعے کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ اور سجاول ضلعے میں چند سالوں میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائے۔