محراب پور(جسارت نیوز) نوشہرو فیروز سات روزہ پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہو گی، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم منعقد ۔اجلاس کے شرکا سے کہا کہ ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیس ظاہر ہونے کے بعد ہماری ذمے داری اور بڑھ گئی ہے اس لئے ہمیں مہم کے دوران مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مہم کے دوران مائیکرو پلان کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے اس لئے نیا قابل عمل اور مفید مائیکروپلان تیار کیا جائے، ٹیموں کو بر وقت فیلڈ میں روانہ کیا جائے اور کہیں سے غیر ذمے داری کی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔ اس سے قبل پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر وجے کمار نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع کے پانچ سال کی عمر تک کے 2;57757;2 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 1025 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 893 موبائل، 18 ایس ایم ٹی، 73 فکس ، 41 ٹرانزٹ پوائنٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد مستقیم قریشی، ڈی ایم پی پی ایچ آئی کیپٹن ریٹائرڈ محسن علی، پی ای او عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر غلام علی سولنگی، کمیونی کیشن آفیسر علی اکبر جونیجو، اے ایف پی سرویلنس آفیسر شبیر الحسنین اور دیگر افسران موجود تھے۔