کوئٹہ(این این آئی)چاغی کے علاقے میں اسمگلرز کی فائرنگ سے ایک کسٹم اہلکار شہید جبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق چاغی کے علاقے میں اسمگلرز کے خلاف آپریشن کے دوران اسمگلرز کی فائرنگ سے ایک کسٹم اہلکار شہید جبکہ کسٹم اور لیویز کے 2اہلکارزخمی ہوگئے نعش اورزخمیوں کو فوری وطرپر ڈی ایچ کیواسپتال دالبندین پہنچادیا ۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد لیویز کی کوئیک ریسپانس فورس (کیو آر ایف) نے مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیے ایک جامع سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے یہ واقعہ حالیہ سخت انسدادِ اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران پیش آیا، جس میں اسمگلرز کی فائرنگ سے ایک لیویز سپاہی بھی شدید زخمی ہوا۔