مسلم حکمران امریکی خوشنودی چھوڑیں ورنہ انجام عبرتناک ہوگا‘جے یو آئی

28

لاہور( این این آئی)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکی خوشنودی چھوڑیں ورنہ انجام عبرتناک ہوگا،اسرائیل کی گیدڑ بھبکیوں کا شکار اقوام متحدہ فلسطینی عوام کو خوراک،ادویات پہنچانے میں بے بس ہے،اقوام متحدہ کو نہتے مظلوم فلسطین میں چھوٹے بچے بچیوں خواتین بوڑھوں پر مظالم کیوں نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ اور امریکا فلسطینی مسلمانوں پر ظلم بند کروائیں۔غزہ میں صہیونی افواج بچوں اور خواتین کو بے دردی سے نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ اسلامی ممالک قراردادوں اور اعلانات تک محمودود ہیں۔ 57مسلمان ممالک آگے بڑھ کر مظلوموں کی مدد کے لیے عملی اقدام کریں۔