برآمدات کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، وزیر صنعت

114

کراچی(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہاہے پاکستان کی معاشی بحالی اور ترقی میں برآمدات کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ نیسلے کی کامیابی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا پاکستان کی معاشی بحالی اور ترقی میں برآمدات کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ عالمی آپریشنز کی بدولت ہم توقع کرتے ہیں پاکستان سے برآمدات آنے والے برسوں میں مزید بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا برآمدات کے فروغ کیلئے وژن غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کی حکومتی کوششوں میں براہ راست حصہ ڈال رہا ہے اور ان کی کامیابی نجی شعبہ کے عزم واستقلال کا ثبوت ہے۔ نیسلے نے 2030تک 50 ملین ڈالر مالیت کی پیکیجڈ فوڈ کی برآمدات کے منصوبہ کا اعلان کرکے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے حکومت کے وژن کے بارے میں اپنے عزم کااعادہ کیاہے۔ یہ اعلان لامحدود امکانات کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں کیا گیا جس میں گزشتہ چند برسوں میں کمپنی کی برآمدات کے سفر کو دکھایا گیا ۔ 26ممالک کو کی جانے والی برآمدات سے 2024میں 23ملین ڈالر کی آمدن پیدا ہوئی ۔اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جیسن آوانسینا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان نے کہا جیسا کہ ہم پاکستان میں نیسلے کے کاروبار کے 35سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں، اس تناظر میں ہم برآمدات کے فروغ اور ملک کیلئے غیر ملکی آمدن کے حصول کے ذریعے ملک کے مستقبل کیلئے ہماری ویلیو چین میں مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے ایک محرک کے طورپر کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔