چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ نے مالیتی اداروں سے ملاقاتیں شروع کر دیں

77

لاہور (کامرس ڈیسک ) پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے بہترین اور قابل عمل منصوبے تشکیل دے کر مالیاتی اداروں سے ان کی قبل از قرضہ منظوری لے گا۔اس حوالے سے چیئرمین پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت منتہی اشرف نے الائیڈ بنک کے سی ای او ایزد رزاق گِل سے ملاقات کی۔الائیڈ بنک کے صدر دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری کے سی ای او جلال حسن سمیت بورڈ اور بنک کے دیگر اعلی افسران بھی شریک تھے۔