یو اے ای کے برے وقت میں سب سے پہلے پاکستان نے مدد کی

135
ایف پی سی سی آئی میں متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن "عید الاتحاد" کی تقریب میں یو اے ای کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کیک کاٹ رہے ہیں،ایس ایم تنویر،عاطف اکرام شیخ، ثاقب فیاض مگوں ، زبیرطفیل،امان پراچہ،اختیار بیگ،میاں زاہد حسین اور دیگر بھی موجود ہیں

کراچی(کامرس رپورٹر) قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ترقی کی بنیاد ہے،یو اے ای کے برے وقت میں سب سے پہلے پاکستان نے مدد کی ،ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے اپنے دروازے کھول دیتے ہیں،پاکستان سرمایہ کاروں کو مفت ویزا جاری کرے،ایئرپورٹ سے ہوٹل تک سرمایہ کار کی آمد کو یاد گار بنانے کے لئے اقدامات کریں،پاکستانی بہت اچھے ہیں ان میں مستقل مزاجی ہے ، مایوس نہیں ہونا ہمیں کام اور کام کرنا ہے،یو اے ای کے بانی کی تعلیمات اور ہدایت پر عمل کرکے ہم کامیاب ہوئے ،یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار نوجوانوں کا ہے،پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،پاکستانی نوجوان ملک سے باہر محنت کرتے ہیں ،نوجوانوں کو ملک کے اندر مواقع دینے کی ضرورت ہے،مشرف کے دور میں پاکستان میں سب سے بڑا زرعی اسٹرکچر تھا۔مقامی ہوٹل میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس فوڈ سکیورٹی کا شعبہ اس ریجن میں نمبر ون ہے۔ پاکستان کے آم دنیا بھر میں مشہور ہیں،جب ملک واپس جاتے ہیں تو رشتہ دار پاکستانی آموں کی فرمائش کرتے ہیں، یہ دبئی میں ایک سوغات ہیں، مگر پاکستان سے آم دس ڈالر میں دبئی پہنچتا ہے اور وہاں سے دوبارہ پیک ہوکر 120 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے، پاکستان کو اپنی زراعت میں ویلیو ایڈیشن کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس لاجسٹک اور زراعت کے بہترین مواقع ہیں،پاکستانیوں کو مایوسی کے بجائے مل جل کر کاروبار کو فروغ دینا ہوگا ۔