تیسری جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

87

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سہیل عدنان، ارباب فہد،راحیل وکٹر، نمرہ بتول،ماہ نور علی اورام کلثوم نے تیسری جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کی میزبانی میں پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پر گزشتہ روز 6 لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کے میچز کھیلے گئے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامرچیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ہیں دوسرے روز کے نتائج کے مطابق بوائز انڈر 13کے دوسرے راؤنڈ میں پنجاب کے سہیل عدنان نے کے پی کے زوہیب خان کو 11-0،11-3 اور 11-3 سے،کے پی کے ارباب فہد نے پنجاب کے عبدالرحمان کو سخت مقابلے کے بعد 10-12،10-12،14-12،11-8 اور 11-7 سے جبکہ سندھ کے راحیل وکٹر نے پی اے ایف کے ایان محمود کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9-11،9-11،11-7،11-5 اور 11-2 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔دیگر میچوں میں کے پی کے دانش سکندر،پنجاب کے محمد حسن،کے پی کے فواد خان اور عزیز علی ناز کے ساتھ ساتھ پنجاب کے محمد جسیم بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ویمنز کے دوسرے راؤنڈ میں سندھ کی نمرہ بتول نے سخت مقابلے کے بعد سندھ ہی کی السا عمران کو 12-10،6-11،7-11،11-5اور11-4سے،کے پی کی ما ہ نور علی نے سندھ کی سیدہ سارہ علی کو 11-0،11-0 اور11-3سے جبکہ کے پی کی ام کلثوم نے سندھ کی دامیہ خان کو 11-8،9-11،11-9 اور11-7سے ہرا کر ٹاپ 8 مرحلے میں جگہ حاصل کی۔