نیو یارک اسٹرائیکرز نے ٹیم ابوظہبی کو 10 وکٹوں سے ہرادیا، محمد عامر کی 3وکٹیں

82

ابوظہبی (اسپورٹس ڈیسک) ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 میں نیو یارک اسٹرائیکرز نے ٹیم ابوظہبی کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ابوظہبی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کا آغاز اچھا نہیں کیا ان کی باقاعدگی سے وکٹیں گرتی رہیں اور 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز ہی بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 2 اوورز میں 7 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنر نے بھی2 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقیل حسین اور خزیمہ تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔