کینیڈا: اونٹاریو لبرل پارٹی کی جانب سے 2پاکستانی امیدوار منتخب

91

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی لبرل پارٹی نے 2 پاکستان نژاد قیصر ڈار اور مظہر شفیق کو صوبائی الیکشن کے لیے امیدوار منتخب کر لیا۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے الیکشن میں قیصر ڈار مسی ساگا ایرن ملز سے ،جب کہ مظہر شفیق اسکابورو سینٹر کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ دونوں امیدواروں کی نامزدگی کے لیے ان کے حلقوں میں الگ الگ پارٹی اجلاس منعقد ہوئے جن میں ان کے سیکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔ اونٹاریو لبرل پارٹی کی رہنما بونی کرومبی نے دونوں امیدواروں کو ان کی نامزدگی پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر قیصر ڈار اور مظہر شفیق کا کہناتھا کہ ہم اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں اور اونٹاریو لبرل پارٹی کی جانب سے ایک نیا دور شروع کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔صوبائی انتخابات میں امیدواروں کی توجہ صحت، تعلیم،انفراسٹرکچر اور سماجی خدمات پر مرکوز رہے گی۔