کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت چلنے والے چھ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو مفت اسکول یونیفارم اور شوز تقسیم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تقریب آج دوپہر بارہ بجے نشتر بستی کمپاونڈ یوسی 1 میں ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد ہوں گے۔