وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اپنے فیصلے ہم پر مسلط نہیں کرسکتا ،حکومت نے فسطائیت شروع کر رکھی ہے لیکن ہم نے پرامن دھرنا دینا ہے
ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے اور اس ملک کو آزاد کرانے نکلے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ڈی چوک پہنچ گئے ہیں لیکن بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جب تک حکم نہیں آنا ہم نے واپس نہیں جانا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین ڈی چوک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جہاں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ جاری ہے ۔