غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 فلسطینی شہید

205

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج نے غزہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد شہید ہوگئے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 44 ہزار 235 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 104638 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب لبنان میں صیہونی فوج کی بمباری سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 768 سے تجاوز کرگئی ہے۔