ترکیہ: ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران روسی طیارے میں آتشزدگی

93
ترکیہ کے ائرپورٹ پر روسی طیارے میں آتشزدگی کا منظر‘ مسافر ایمرجنسی راستے سے باہر آرہے ہیں
ترکیہ کے ائرپورٹ پر روسی طیارے میں آتشزدگی کا منظر‘ مسافر ایمرجنسی راستے سے باہر آرہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران روسی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے بعد 90 سے زائد مسافروں اور عملے کو نکال لیا گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ روس کی ازیموت ائرلائنز کے زیرِ انتظام چلنے والے سکھوئی سپر جیٹ 100 (ایس یو 95) کے ساتھ پیش آیا۔ تُرک حکام نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ بحیرئہ روم کے ساحل پر واقع انطالیہ ائرپورٹ پر اترا ہی تھا کہ اس کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں موجود 89 مسافروں اور عملے کے 6ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تاہم ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن منسوخ کردیا گیا۔