پی ٹی آئی احتجاج،جڑواں شہروں میں پٹرول ڈیزل اسٹاک ختم ہونے کا خدشہ

110

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک ختم ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں خلل پر نوٹس لیتے ہوئے تمام کمپنیوں کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام راستے ضرور بند ہیں، لیکن تیل کی فراہم کے لیے عارضی طور پر کھول دیے جائیں گے۔

پٹرولیم ڈیلرز نے کہا کہ اگر راستے آج بھی بند رہے تو پیٹرول پمپس ڈرائی ہو جائیں گے،پیٹرول پمپس ڈرائی ہونے کے باعث عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ناممکن ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجا ج کی وجہ سے اسلام آباد اور روالپنڈی کے شہر میں تمام پیٹرول پمپس بندتھے، جس کی وجہ سے آئل ٹینکرز کی سپلائی بھی بند تھی۔