لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز کو بچوں کیلئے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
عدالت نے پنجاب حکومت کو حکم دیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تمام اسکولز بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرے۔
عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ محکمہ اسکول ڈیپاٹمنٹ اسکولز کو فائنل نوٹس جاری کرے، جو اسکول عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اس کو سیل کردیا جائے گا۔
تحریری حکم کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ پنجاب حکومت آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف فوری کاروائیاں کرکے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔