پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کی جانب سے زمین پرقبضہ

14

محراب پور(جسارت نیوز)پی پی پی کے یونین چیئرمین کی جانب سے زرعی اراضی پر قبضے کیخلاف آرائیں کا احتجاج، نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں برکت علی آرائیں کے رہائشی برکت علی آرائیں، قربان علی آرائیں، طارق علی آرائیں، عمران آرائیں، مسمات آصفہ آرائیں، مسمات صائمہ آرائیں اور دیگر نے یونین کونسل چہیو کے چیئرمین اصغر ویسر اسکے بیٹے ہمایوں ویسر کے 20 ایکٹر زرعی اراضی پر قبضہ کرکے جان سے مارنے کی دھمکیوں پر سدا واہ موری نہر کے پل پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا، جس سے نوشہرو فیروز اور خیر پور اضلاع کے درمیان ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی، مقررین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مذکورہ چیئرمین نے انکی 20 ایکٹر زرعی پر قبضہ کرلیا ہے، ہمیں گندم کی فصل کاشت کرنے نہیں دی جارہی ہے پولیس حکمراں جماعت کے یونین چیئرمین کیساتھ ملی ہوئی ہے ایس ایچ او پڈعیدن پولیس تھانہ نے ہمارے نوجوانوں کو پکڑ کر گم کیا ہوا ہے ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں ہمیں کچھ ہوا تو اسکے ذمے دار یونین کونسل چہیو کا چیئرمین اور اسکا بیٹا ہمایوں ویسر ہوگا، ایس ایس پی نوشہرو فیروز اور سندھ حکومت قبضے کا نوٹس لے، رابطہ پر یونین کونسل چہیو کے چیئرمین اصغر ویسر نے بتایا کہ اس نے 3 ایکٹر 13 گھونٹے زرعی اراضی راجو آرائیں سے خریدی ہے ہم ہر جگہ فیصلہ کرنے کو تیار ہیں ہم نے بے بنیاد الزام تراشی کی گئی ہے۔