کرم بدامنی کی لپیٹ میں، پختونخوا حکومت لاپتا ہے، بلاول

9

اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ضلع کرم بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے اور خیبر پختونخوا حکومت صوبے سے لاپتا ہے، 3 دنوں میں 80 شہری قتل ہوچکے، لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں، حکومت کاخاموش تماشائی بننا دہشتگردوں کا اتحادی بننے کے مترادف ہے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمے داری ہے، ضلع کرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت شہریوں کے جان ومال کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوچکی ہے۔ بلاول زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہارِ کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا سے ضلع کرم کی صورتحال پررپورٹ طلب کرلی ہے۔