لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کو ان کی نویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم مختار نے ثابت کردیا تعمیر اور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں، شہید مریم نے طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچا کر قربانی کی لازوال مثال پیش کی، شہید مریم مختار جیسی بیٹیاں ہر قوم کا فخر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم مختار نے ثابت کردیا شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، فوج سمیت ہر ادارے میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے کر اپنی صلا حیتوں کا بھرپور اظہار کر رہی ہیں، قوم کی ہر بیٹی پاکستان کا فخر ہے، شہید مریم نے وطن عزیز کے لیے وہ کر دکھایا جس کی مثال کم ملتی ہے۔