اوکاڑہ (صباح نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ درج، مقدمہ کا اندراج مقصود احمد سکنہ 29 ٹو آر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں 298 ت پ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مدعی کا ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بشری بی بی کی پریس کانفرنس سنی جس میں بشری بی بی کی طرف سے سعودی عرب اور جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر الزامات عاید کیے گئے، بشری بی بی کے الزامات سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جس پر ہر کسی کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا حق ہے، بشری بی بی کی پریس کانفرنس نے لوگوں کے مذہبی جذبات ابھارنے کی کوشش کی، اس سے ملک میں مذہبی افراتفری اور مذہبی خانہ جنگی پھیلنے کا خدشہ ہے اوکاڑہ پولیس تھانہ صدر کی طرف سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کردی گئی۔