اسلام آباد میں امن بہر صورت یقینی بنائیں گے، خواجہ آصف

36

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی پرتشدد احتجاج کا سخت جواب دیا جائے گا اور اسلام آباد میں امن و امان کو بہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست کسی بھی غیر قانونی ہجوم کو اسلام آباد پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیار کرے گی۔ حکومت کی جانب سے پرتشدد ہجوم کیلیے زیرو ٹالرنس کی وارننگ کے ساتھ اسلام آباد کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج سے ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔