سیسی میں ہوم بیسڈ ورکرز کی رجسٹریشن کے لیے اہم اجلاس

173

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے ہیڈ آفس میں ہوم بیسڈ ورکرز اور سیلف ایمپلائڈ (از خود رجسٹریشن) کے تحت محنت کشوں کی سیسی میں رجسٹریشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر سیسی میانداد راہجو کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ان کی سیسی میں رجسٹریشن کے حوالے سے قواعد وضع کرنے پر اور سماجی تحفظ فراہم کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا، اجلاس میں ممبران گورننگ باڈی محمد خان ابڑو، مختار اعوان، محترمہ زہرہ خان، صدر پیپلز لیبر بیورو سندھ اور ممبر گورننگ باڈی SWWB، حبیب جنیدی ، ناصر منصور ممبر منیمم ویج بورڈ سندھ، کے علاوہ وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ، سیسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام دستگیر، محترمہ امبرین کامل، وکیل الدین شاہ اور حامد علی بھی شریک تھے۔