پاکستان ورکرز فیڈریشن کے موجودہ چیئرمین وقار میمن کے عمرے کی سعادت کے اعزاز میں ایک سادہ اور پروقار تقریب نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین کے عہدیداران کی جانب سے یونین کے جنرل سیکرٹری شاکر محمود صدیقی کے گھر پر منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے میزبان نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین کے عہدیداران جن میں یونین کے چیئرمین محمود غفار، صدر ساجد محمود ملک، نائب صدر قاضی رئیس عالم، جنرل سیکرٹری شاکر محمود صدیقی، جوائنٹ سیکرٹری وسیم اقبال، فنانس سیکرٹری شفیق قائمخانی، آفس سیکرٹری عامر حسین، پریس سیکرٹری فرحان احمد، مجلس عاملہ شکیل حسین، یونین ممبران میں عمیر عارف اور عارف شاہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا مہمانوں میں وقار میمن، جسارت صفحہ محنت کے انچارج قاضی معاز سراج، سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنما وسیم جمال ، کانٹی نینٹل انجینئرنگ کے منیجر ظفر عباس، ڈاکٹر امداد ، شکیل اور دیگر مہمان شامل تھے اس موقع پر ایک شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا اور مہمانوں کو تحفے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔