لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے 3 اراکین اسمبلی کو پولیس نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تینوں رہنما احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد جا رہے تھے، تینوں ایم این ایز کو نقصان امن کے خطرے کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔