پشاور( اسپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے زیراہتمام انٹر ریجنل ا سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگیا۔ فائنل میںبنوں ریجن نے ملاکنڈ ریجن کو26 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پرڈائریکٹر آپریشن نعمت مروت نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمرا ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشن اسپورٹس جمشید بلوچ، ریجنل سپورٹس آفیسر ملاکنڈ ریجن طارق محمد ، ریجنل اسپورٹس آفیسر مردان محمد سلمان ، ریجنل اسپورٹس آفیسر بنوں شفقت ،ڈی ایس او بنوںعادل شاہ ،، ڈی ایس اوباجوڑ تاجروزیر، سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ، شمع کرکٹ گرائونڈ پر منعقد ہ انٹر ریجنل اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ملاکنڈ ریجن اور بنوں ریجن کے درمیان کھیلاگیا جس میں بنوں ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اورز میں 149 رنز بنائے جس میںعبدالصمد38 ،محمد جاوید 58 رنز کے ساتھ نمایاں ا سکور رہے۔ جواب میں ملاکنڈ ریجن کی ٹیم 123 رنز پر آئوٹ ہوگئی بلال احمد 28 حلال احمد 25 ، حمزا خان 26 رنز کے ساتھ نمایاں اسکور ررہے ٹورنامنٹ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ، صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں ،سیکرٹری ا سپورٹس مطیع خان اور ڈی جی اسپورٹس عبدالناصر کی خصوصی ہدایت پر منعقد کی گیا جس کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ سطح پر انٹر اسکولز مقابلے منعقد ہوئے دوسرے مرحلے میں ریجنل سطح انٹر ڈسٹرکٹ اسکولزمقابلے پر جبکہ آخری مرحلے تمام ریجن کی فاتح ٹیمیں پشاور میں مدمقابل ہوئیںجس کی فاتح2ٹیمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی کرکٹ چیمپئن شپ میں اپنے صوبے کی نمائندگی کریگی جو کو گراس روٹ لیول پر قدرتی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ایک اہم کوشش ہے اور امید ہے کہ اس ایونٹ کے ذریعے نئے ٹیلنٹڈکھلاڑی سامنے آئیں گے جو مستقبل میں ملک و صوبے کا نام روشن کریں گے۔اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں ملاکنڈ نے پشاور ریجنل جبکہ بنوں نے مردان ریجن کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔