انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 4میچوں کے فیصلے، زنیر علی خان کی شاندار سنچری

232

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید 4 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک کورنگی کرکٹ کلب نے کالونی جمخانہ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کالونی جمخانہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد معاذ نے 2 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 94، عمار علی نے 21 اور عبدل واسع نے 20 رنز بنائے۔ طالب علی اور طارق مراد نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاک کورنگی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنا لئے۔ نبیل واحد نے 6 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 62، افسر نواز نے 49 اور و سیم احمد نے 31 رنز بنائے۔ عبدل باسط اور عمار علی2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں رہبر اسپورٹس نے محمود خان کرکٹ کلب کو 168 رنز سے ہرا دیا۔ رہبر اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 288 رنز بنائے۔ زنیر علی خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 109 ، نجیب اللہ نے 6 چوکوں کی مدد سے 51، ایان یار خان نے 34، رعنا عبدل رافع نے 25 اور سید عمران نے 22 رنز بنائے۔ محمد وقاص نے 3 جبکہ عابد اللہ اور ارشد علی نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں محمود خان کرکٹ کلب 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لیاقت خان نے 32 رنز بنائے۔ نجیب اللہ اور زنیر علی خان نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسٹوڈنٹس اسپورٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں ناظم آباد جم خانہ نے ڈھاکا اسپورٹس کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ڈھاکا اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز بنائے۔ جاوید ولی نے 30 اور موسی خان نے 29 رنز بنائے۔ عبدل رحمان اور جواد ضمیر نے 3,3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نا ظم اباد جمخانہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 120 رنز بنا لئے۔ حسن علی نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 44 اور لطیف جنیجو نے 30 ر نز بنائے۔ عبدل ودود اور ظفر خان نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عباسی جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے چوتھے میچ میں طارق میموریل کرکٹ کلب(ٹی ایم سی ) نے ایکسز کرکٹ کلب کو 77 رنز سے شکست دے دی۔ طارق میموریل کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 180 رنز بنائے۔ عادل اقبال نے 8 چوکوں کی مدد 52 اور احمد ملک نے 29 رنز بنائے۔ محمد سلمان نے 39 رنز دیکر 4، محسن رضا نے 3 اور خواجہ احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ایکسز کرکٹ کلب 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محسن رضا نے 29 رنز بنائے۔ اسرار الحق اور دانیال نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔