مظہر ہانی نے اپنی شاعری کے ذریعے خود کو منوایا ‘خالد عرفان

58

کراچی (پ ر)مظہر ہانی نے سماجی خدمات کے ساتھ اپنی شاعری کے ذریعے خود کومنوایا ہے ۔مظہر ہانی کی شاعری زندہ دلی کی عکاسی کرتی ہے ۔ادب کے فروغ کیلئے مشاعرے اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔یہ بات عالمی شہرت یافتہ مزاح نگار اور مزاح گو شاعر خالد عرفان نے کراچی ادبی فورم کے زیراہتمام ممتاز سینئر شاعر محمد علی گوہر کی رہائش گاہ پر ممتاز سماجی رہنما اور شاعر مظہر ہانی کے اعزاز میں مشاعرہ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی ۔کراچی ادبی فورم کے صدر قاسم جمال نے کہا کہ مشاعرے ہماری تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں۔شعراء کرام اختر سعیدی نے مظہر ہانی کی شاعری اوران کی شخصیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظہر ہانی کی شاعری اور انداز بیاں میں بے ساخاتگی اور جذبات کے اظہار پر ایسی قدرت حاصل ہے جو لوگوں کو متاثر کرتی ہینے اردو ادب کی گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیںتوقیری طارق جمیل نے کہا کہ مظہر ہانی بلاشبہ ادب کی جس طرح خدمت کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہیصاحب ِاعزا ز مظہر ہانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کراچی ادبی فورم کے انتہائی ممنون ومشکور ہیں جنہوں نے ان کے اعزاز میں اتنی خوبصورت محفل سجائی ہے ۔کراچی ادبی شہر ہے اور یہ شہر لکھنو ،دہلی سے کم نہیں ہے ۔