ملتان ، ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق

27

 

ملتان (اے ایف بی) سیتل ماڑی میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کے ورثا کا الزام ہے کہ ٹریفک وارڈن نے لائسنس بنوانے کے لیے پیسے مانگے تھے، انکار پر ٹریفک وارڈن نے تشدد کیا جس سے بزرگ کی موت واقع ہو گئی۔ دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کا موقف ہے کہ بزرگ شہری پر تشدد نہیں کیا گیا، لائسنس بنوانے کے لیے2 ہزار روپے طلب کیے تھے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ بزرگ شہری کی لاش نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔