عمران خان کا منصوبہ اسلام آباد میں بندے مروانا ہے‘ وزیر دفاع

70

سیالکوٹ (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا منصوبہ اسلام آباد میں بندے مروانا ہے۔اگر کوئی لشکر کشی کرے گا تو اس سے اسی طرح ہی نمٹا
جائے گا۔ سیالکوٹ میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ 24نومبر کے حوالے سے حکومت نے اپنا لائحہ عمل طے کر لیا ہے، اگر یہ لوگ مسلح جتھے اور لشکر لے آرہے ہیں تو حکومت بھی اسی طرح ان کا مقابلہ کرے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگ لاشوں کی سیاست کرنا چاہ رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ لاشیں لیکر خیبرپختونخوا جائیں اور اس کو ایشو بنائیں اس سے حکومت بچنا چاہتی ہے، اس چیز کو حکومت کی کمزوری نہیں سمجھا جائے۔