کراچی ائرپورٹ دھماکاکیس‘ملزمان کے ریمانڈ میں 10دن کی توسیع

50

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں ائرپورٹ کے قریب چائنیز پر خودکش بم دھماکا کیس میں اہم پیش رفت۔ عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 10دن کی توسیع کردی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزمان جاوید اور مسمات گل نسا کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم جاوید کو چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا ہے، ملزم کو ملیر کورٹ میں شناخت پریڈ کے دوران گواہوں
نے شناخت کیا ہے، ملزمان سے مزید تحقیقات باقی ہے، جسمانی ریمانڈدیا جائے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی، ملزمان کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے، دہشت گردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔