وزیراعظم کیخلاف فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی، ڈپٹی اٹارنی جنرل

25

لاہور (صباح نیوز) ججز کیخلاف مبینہ نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس پر مزید کارروائی فروری 2025ء کے آخری ہفتے میں ہوگی، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خرم کے مطابق درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی
جنرل کے مطابق وزیراعظم کو کارروائی سے استثنا حاصل ہے اور وزیراعظم کیخلاف فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ درخواستگزار کے وکیل نے اس نقطے پر تیاری کی مہلت طلب کی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ وہ اس وقت بیرون ملک ہے، درخواستگزار نے کارروائی 3 ماہ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔