ٹنڈوآدم(نمائندہ جسارت)پاکستان محافظ فورم کے مرکزی چیئرمین راجہ سرور سومرو کی ہدایت پر صوبہ سندھ کے چیئرمین حاجی محمد رفیق غوری، ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد اسلم مغل، جوائنٹ سیکرٹری جبران احمد ملک کی زیر نگرانی اجلاس ٹنڈوآدم محافظ فورم کے آفس میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کارکنوں اور محب وطن پاکستانیوں نے سبز ہلالی پرچم اٹھائے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بلند کیے اس موقع پر صوبائی و ڈویژنل عہدیداران نے ٹنڈوآدم سٹی کے نو منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا جس میں تعلقہ ٹنڈوآدم کے صدر طلحہٰ آرائیں،نائب صدر فیض محمد شاہ ، جنرل سیکرٹری ، محمد حسین، انفارمیشن سیکرٹری عاطف آرائیں مہمان گرامی رانا عبدالرحمن، محمد عدنان عباسی،دانیال اسلم مغل ، عثمان اسلم مغل، ندیم چوہان ودیگر کو پھولوں کے ہار پہنائے اور سندھ کی تہذیب وثقافت اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا اس موقع پر شہید بینظیر آباد کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم مغل نے پاکستان محافظ فورم تعلقہ ٹنڈوآدم کے نو منتخب عہدیداران کارکنان کو پاکستان محافظ فورم کے آئین منشور کے مطابق کام کرنے پر غور دلاتے ہوئے کہاکہ ہمیں پاکستان اور پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف متحد ہو کر منہ توڑ جواب دینا ہے ایمانداری اور قومی جذبے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ملک و قوم کی شاندار حفاظت اور ملک دشمن عناصر کے خلاف لازوال قربانیوں پر افواج پاکستان، پولیس اور دیگر اداروں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں اس موقع پر ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری جبران ملک نے پاکستان و قوم کی سالمیت اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی دوسری جانب نے گزشتہ دنوں ملک بھر میں دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا بھی کروائی۔