لاڑکانہ، گورنمنٹ ووکیشنل اسکول میں کلچر ڈے کا انعقاد

39

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)گورنمنٹ ووکیشنل اسکول کرلس شاہ آباد میں کلچرل ڈے کا انعقاد کیا گیا ، جھاں پر مینیجنگ ڈائریکٹر ، منور علی مٹھانی ، ریجنل ڈائریکٹر مرید حسین کھکھرانی,غلام مصطفی راشدی کی بھی شرکت ۔ اسکول پرنسل شبانہ سومرو نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔اس موقع پر طالبات نے تلاوت سی تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔جب کہ نعت خوانی ، تقاریر ، ٹیبلوز بھی پیش کیے اور خوب داد حاصل کی، اسکول پرنسپل شبانہ نے مینیجنگ ڈائریکٹر منور علی اور ریجنل ڈائریکٹر مرید حسین کھکرانی کو فوڈ اسٹال ، کپڑوں کے اسٹال ، اجرک ٹوپی ، اور دیگر ہاتھ سے بنائی چیزیں دکھائی ، اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی نے کہا کہ دو ماھ قبل بھی یہاں کا دورہ کیا تھا اور اسکول میں کچھ بھی نھیں تھا اور آج کے دورے میں آپ سب کی محنت سامنے ہے اور شبانہ سومرو نے تو بھرپور لگن سے کام کرکے اسکول کو بہتر بنایا ہے، جب آپ ہنر سیکھ جائینگے تو ضرور آپ اسے فائدہ بھی حاصل کرینگے ،ہنرکی تعلیم اس وقت ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور انڈسٹریز کو بڑھاکر ہم بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرسکتے ہیں ، میڈم شبانا نے کہا کہ یہاں پر 100 سے زیادہ طالبات کو ہنرسکھایاجاتا ہے اور کمپوٹرسمیت بیوٹیشن ، سلائی فوڈ کا کام بھی سکھایا جاتا ہے اور اس سے طالبات کو مستقبل میں فائدہ حاصل ہوگا ۔