واٹس ایپ میں وائس نوٹ کو تحریر میں شامل کرنے کا فیچر متعارف

135
Introducing a feature to add voice notes to text

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔

واٹس ایپ کی جانب سےوائس نوٹ ٹرانسکرائب فیچر پیش کیا گیا، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو اس تک رسائی نہیں دی گئی۔ترتیب وار تمام صارفین کو وائس نوٹ ٹرانسکرائب فیچر تک رسائی دے دی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین موصول ہونے والے وائس نوٹ یعنی آڈیو میسیجز کو ایک کلک کے ذریعے تحریر میں تبدیل کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پہلے سیٹنگ میں جاکر تبدیلیاں کرنی پڑیں گی، یعنی صارفین سیٹنگ میں چیٹ کے آپشن میں جاکر وائس نوٹ ٹرانسکرائب کو آن کریں گے۔فیچر کو اگرچہ پیش کردیا گیا ہے، تاہم تمام صارفین کو اس تک فوری رسائی نہیں دی گئی اور ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین موصول ہونے والے آڈیو میسیجز کا ٹیکسٹ یعنی تحریر ایک ہی کلپ پر حاصل کر سکیں گے۔صارفین کو موصول ہونے والے وائس نوٹ کی تحریر ان کے آڈیو کے نیچے فراہم کردی جائے گی۔

ابتدائی طور پر صارفین انگریزی، ہسپانوی، اطالوی، روسی، ترک، فرینچ، جرمن، عربی، چینی، جاپانی، پورچوگیزی اور کنٹنیز زبان کے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے، تاہم کمپنی کے مطابق جلد ہی دیگر زبانوں کو بھی اس میں شامل کردیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے کام کرے گا اور صارفین کو ایک ہی کلک پر وائس میسیجز کی تحریر مل سکے گی۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ تک مذکورہ فیچر تک تمام پاکستانیوں کو بھی رسائی دے دی جائے گی جب کہ آئندہ چند ماہ میں اس میں اردو زبان کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔