لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے چوری شدہ و چھینی گئی 29 موٹر سائیکلیں، 7 قیمتی موبائل اور لوٹی جانے والی نقدی برآمد کرکے متاثرہ شہریوں کے حوالے کر دیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 موٹر سائیکلیں اور شہری منان اختر سے چھینی گئی نقدی برآمد کرکے اصل مالکان منان اختر، محمد سلیم، محمد شعبان، نیک محمد، صابر حسین اور مختار علی کے حوالے کر دیں۔ اللہ آباد پولیس نے شہری شہزاد علی، علی نواز اور پرویز احمد کی چوری شدہ و چھینی گئی موٹر سائیکلیں، نوڈیرو پولیس نے شہری رضوان احمد، بشیر احمد، منظور احمد اور راشد علی کی چوری شدہ و چھینی جانے والی موٹر سائیکلیں، رتوڈیرو پولیس نے شہری اعجاز علی، غیبی خان، انیس احمد، مور خان، نادر علی اور عدیل احمد سے چھینی گئی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں، بقاپور پولیس نے شہری وقار احمد کی موٹر سائیکل، سچل پولیس نے شہری اسد علی کی موٹر سائیکل، دڑی پولیس نے شہری محمد علی اور محمد حفیظ کی موٹر سائیکلیں، رحمت پور پولیس نے شہری ضمیر حسین اور رضوان علی کی موٹر سائیکلیں جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 9 قیمتی موبائل برآمد کرکے تصدیق کے بعد اصل مالکان نادر علی، عنایت اللہ، آصف علی، مظہر علی، اعجاز علی اور محمود سمیت برآمد شدہ موٹر سائیکلیں اور موبائل فون دیگر مالکان کے حوالے کر دی ہیں۔