سخت فیصلوں کی وجہ سے معاشی استحکام آ گیا ہے

117

کراچی (کامرس رپورٹر)؎نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے غیرمقبول فیصلوں کی وجہ سے ملک میں معاشی استحکام آ گیا ہے تاہم شرح نمومیں اضافہ کے لئے مزید اقدامات کرنا ہونگے جن میں سے بہت سے سیاسی لحاظ سے مشکل ہونگے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں استحکام آ گیا ہے مگراسکی ترقی کے لئے مشکل فیصلے ضروری ہیں تاکہ عوام کی آمدنی میں اضافہ ہو اور بے روزگاروں کو روزگارمل سکے۔ جب تک شرح نمومیں اضافہ کا عمل شروع نہیں ہوتا اس وقت تک عوام کی قوت خرید میں اضافہ ممکن ہی نہیں ہے جو ملکی ترقی کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل چکا ہے، خسارہ کنٹرول میں ہے، قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پراضافہ نہیں ہورہا ہے، درآمدات پرپابندی کچھ نرم ہوچکی ہے اور روپے کی قدرمیں کمی کا سلسلہ رک گیا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائرکی حالت بہترہورہی ہیجوانتہائی خوش آئندہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ موجودہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کومعاشی استحکام نصیب ہوگیا ہے مگریہی پالیسیاں شرح نمومیں اضافہ میں رکاوٹ بنیں گی اوراگرانکی موجودگی میں شرح نمومیں اضافہ کی کوشش کی گئی توزرمبادلہ کے ذخائرختم اورمہنگائی بڑھے گی۔