روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا

108

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر277.95 روپے ہو گئی تاہم 17پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر278.77روپے رہ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق 3.51روپے کی نمایاں کمی سے یورو کی قدر289.62روپے پر آگئی اسی طرح3.24 روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر348.59روپے پر آ گئی۔