اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ’’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘‘ کا نعرہ، سائفر والے امریکا سے ہوتا ہوا مکہ و مدینہ کی مقدس سرزمین تک آ پہنچا ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں ن لیگ کے سینئر رہنما نے کہا کہ مکمل تیاری اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بشریٰ بی بی نے جو کچھ کہا اس کی نظیر پی ٹی آئی کی فتنہ و فساد سے بھری تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔