لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی عمران خان کی9 مئی کے8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت کو آج کے لیے مقرر کردیا۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر کارروائی30 نومبر کو ہونا تھی۔ عدالت نے پارٹی سربراہ کے وکلا اور پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔