ہوم ڈیلیوری رائیڈرز کے ذریعے کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، پولیس ہائی الرٹ

78
Roundup of vehicles to block roads

کراچی:شہر قائد میں   ہوم ڈیلیوری رائیڈرز کے ذریعے دہشت گردی کے خطرہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہےکہ فوڈ یا دیگر سامان کی ہوم ڈیلیوری کرنے والوں کے بیگز کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ  فوڈ پانڈا یا دیگر ہوم ڈیلیوری رائڈرز کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائی کی جا سکتی ہے، اسی لیے عوام بھی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے چیزیں آرڈر کریں اور لیتے ہوئے  بھی اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

ایسے میں شہریوں کا کہناتھا کہ پولیس سیکیورٹی معاملات کو ضرور بہتر کرے، لیکن ایسا نہ ہو کہ ڈیلیوری   بوائے کی چیکنگ کی آڑ میں اپنے پیٹ کی فکر کرے اور لوگوں کو بلاوجہ پریشان کرے، پولیس شہر میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔