اُردن: اسمگلنگ کے الزام میں سابق رکن پارلیمان کو 10 سال قید

73

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اردن کی عدالت نے سابق رکن پارلیمان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ عماد العدوان پر ہتھیاروں اور سونے کی کھیپ اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ دیگر 3 ملزمان پر بھی مغربی کنارے میں ہتھیاروں اور سونے کی اسمگلنگ کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔