مدینہ سے واپسی کے بعد سے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، بشری بی بی

101

پشاور: بانی تحریک انصاف  (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایک نیا انکشاف کیا ہے کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توسابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے؟ ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی نے  کہا کہ تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف باتیں کی گئیں،بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ  24 نومبر کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی،  جب تک بانی پی ٹی آئی خود تاریخ بدلنےکا اعلان نہیں کرتے احتجاج کی تاریخ تبدیل نہیں ہوگی۔