دفاعی نمائش آئیڈیاز : ائیرچیف کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ

117

کراچی:ایکسپو میں لگنے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024میں  پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ددرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ  نمائش دفاعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں تازہ ترین پیشرفت کی نوید ہے۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرچیف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ  اس بات کویقینی بنایاجائےکہ پاکستان ایرو اسپیس انوویشن میں سب سے آگے رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئیڈیاز میں پاک فضائیہ کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی شرکت کامیابیوں کے عزم کو واضح کرتی ہے، ٹیکنالوجی کے دور میں پاکستان ایرو اسپیس انوویشن بھی کامیابیوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ائیرچیف نے ابھرتے ٹیلنٹ کوپروان چڑھانےکی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مقامی صنعتوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔