غزہ میں اسرائیلی  دہشت گردی: نیتن یاہواور وزیر دفاع  کے وارنٹ گرفتاری جاری

144

دی ہیگ:بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے فوجی سربراہ محمد دیاب ابراہیم المصری کے بھی وارنٹ جاری کیے جو محمد دیف کے نام سے مشہور ہیں۔

اسرائیلیوں اور ڈیف پر گزشتہ سال 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات ہیں۔

عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کی درخواست کے چھ ماہ بعدعالمی عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے اگست میں کہا تھا کہ اس نے ڈیف کو شہید کردیا تھا لیکن  حماس نے اس دعوے کی تردید کی۔

واضح رہے کہ  غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں44  ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین کی ہے جبکہ ۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 17 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔