وزیرِ مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش کو زیادہ سے زیادہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ 4 نئی زیرِ سمندر کیبلز لا رہے ہیں،وزارتِ آئی ٹی اور پی ٹی اے کی کوشش ہے کہ عوام کو 24 گھنٹے قابلِ اعتماد اور تیز ترین انٹرنیٹ ملے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتِ حال سب سے اہم ہے، ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کا تحفظ انتہائی اہم ہے، آج 40 لاکھ سے زائد نوجوان آن لائن سرگرمیوں سے جڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے بچوں سمیت ملک میں صارفین کو محفوظ انٹرنیٹ مہیا کیا جائے،ہمیں سوشل میڈیا مواد کی تیاری کے حوالے سے آگاہی دینا ہو گی۔