کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں، پانی سب کا مشترکہ حق ہے، بغیر اتفاقِ رائے کوئی بھی منصوبہ شروع کرنا مناسب نہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 1991 کا معاہدہ تمام صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو لازمی قرار دیتا ہے، عظمی بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں پھر بیان دیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان میں خوش حالی ہو اور زراعت کا شعبہ ترقی کرے، چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں اور مدد کی ضرورت ہے۔